اسد قیصر کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

حکومت کو آپشن دیدیا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، اداروں سے بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی: اسد قیصر

فائل فوٹو


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے وطن واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے۔

پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا کا اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے اقدامات سے متعلق غور کیا گیا۔

اجلاس میں شریک وزیر مملکت شہریار آفریدی نے بتایا کہ 263 پاکستانیوں کو جاپان اور بنکاک سے اسلام آباد واپس لا کر قرنطینہ کردیا گیا تھا اور ان کے کے نمونے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتان بارڈر سے 50 زائرین کو پنجاب لایا گیا تھا،قرنطینہ کا وقت پورا کرنے کے بعد ان افراد کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے 250 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا تھا،جدہ سے 542 پاکستانیوں کو وطن واپس لا کر قرنطینہ کیا گیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے رہا کیے گئے 200افراد کو فیصل آباد پہنچتے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا۔


متعلقہ خبریں