‎کورونا ٹیسٹ میں سست روی، جمائما کی برطانوی حکومت پر کڑی تنقید

جمائما

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے بےقابو ہوتے پھیلاؤ اور اس کے ٹیسٹ میں سست روی کے مظاہرے پر جائما گولڈ اسمتھ نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ روزانہ صرف 18 ہزار 665 ٹیسٹ کیےجا رہے ہیں، ایک لاکھ ٹیسٹ کا ہدف کیسے پورا ہوگا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ ہر فرد کا ٹیسٹ یقینی بنائے تاکہ کورونا وائرس متاثرین کی درست تعداد کا تعین کیا جا سکے۔

جمائما نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت جرمنی سےسبق سیکھے جو اب تک سترہ لاکھ افراد کے ٹیسٹ کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد اکیس لاکھ بیاسی ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے چھ لاکھ ستترہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ چونتیس ہزار سے زائد  افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیویارک میں سولہ ہزار سے زائد اموات اوردو لاکھ چھبیس ہزار سے زائد کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد21 لاکھ82ہزار سے بڑھ گئی

اٹلی میں کورونا سے بائیس ہزار سے زائد افراد چل بسے ہیں اور اسپین میں انیس ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ بیلجیم میں اڑتالیس سو اور  نیدر لینڈز میں تینتیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

فرانس میں کورونا سے سترہ ہزارنوسو سے زائد  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جرمنی میں  چار ہزارسے زائد افراد چل بسے ہیں اور ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور تیرہ ہزار سات سوسے زائد اموات ہوئی ہیں۔ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں تین ہفتے کی توسیع کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں