اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آنے لگی

پی ایکس ایکس: 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدستور بہتری آ رہی ہے اور کاروبارمیں آج بھی ملا جُلا رجحان موجود ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار میں ملا جُلا رجحان ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 242 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

ابتدا میں انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 31 ہزار 16 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم بعد ازاں 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

رپورٹ فائل ہوتے وقت انڈیکس 89 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31 ہزار 331 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 43,177,399 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,324,782,673 بنتی ہے۔

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کا اختتام 31 ہزار 242 پر ہوا۔

منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 189 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ایک ہزار پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 32 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں تعمیراتی صنعت کیلئے پیکیج کا مسودہ تیار

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبارکا اختتام 196 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا تھا۔ کورونا کے باعث ملک بھر میں معاشی صورتحال انتہائی متاثرہ ہو رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں