ہمیں کورونا سے بھی لڑنا ہےاور بھوک کا مقابلہ بھی کرنا ہے، اعظم سواتی


اسلام آباد: وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی ملک کی بہتری کے لیے تمام  فیصلے کرتی ہے، یہ مشکل وقت ہے ہمیں مل کر چلنا ہو گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات ‘ میں میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیادہ ٹیسٹنگ کے نہ ہونے سے یہ صورتحال سامنے آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی ساری فیڈریشن میں اس وقت کشمکش کی صورتحال ہے، ہمیں اس وقت کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

 پاکستان: مقامی کورونامتاثرین کی شرح 54 فیصد ہے، ظفر مرزا

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں کورونا سے بھی لڑنا ہےاور بھوک کا مقابلہ بھی کرنا ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیرغلام سرور نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ان لوگوں کو واپس لانا ہےجن کے ویزہ ختم ہو گئے ہیں جبکہ دوسری ترجیح طلبا کو بیرون ملک سے واپس لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تیسری ترجیح ان لوگوں کو واپس لانا ہےجن کو نوکریوں سے نکالا گیا جبکہ چوتھی ترجیح دوہری شہریت والے لوگوں کو واپس لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واپس آنے والے پاکستانیوں کو 48 گھنٹےقرنطینہ میں رہنا ہو گا، ابھی تک تقریباً 2ہزار پاکستانی واپس آ گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس آنے والے لوگوں کے تمام اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں