کراچی: مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ دو دن کے لیے مؤخر

کراچی میں تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق سفارشات تیار

کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان دو دن کے لیے مؤخر کردیا ہے۔

تاجروں نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق تاجر رہنماؤں نے یہ اعلان کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سے ہونے والی ملاقات کے بعد کیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ہونے والی ملاقات میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی ضلع جنوبی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق تاجر رہنماؤں سے ان کا مؤقف سننے کے بعد حکام نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی ملاقات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کرائیں گے۔

تعمیراتی سیکٹر سے جڑے تمام شعبے کھول رہے ہیں، حماد اظہر

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ حکام کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد آٹھ رکنی تاجر رہنماؤں نے مؤقف اپنایا کہ وہ کل کے اعلان کو دو دن کے لیے مؤخر کرتے ہیں اور آئندہ کا لائحہ عمل وزیراعلیٰ سندھ سے ہونے والی بات چیت کے بعد طے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹطامیہ کی جانب سے ہونے والی ملاقات میں کہا گیا کہ خواہش مند ہیں کہ تمام جملہ امور اتفاق رائے سے طے پائیں اور مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پہ اتفاق ہو۔

ہم نیوز کے استفسار پر ذرائع نے کہا کہ انتظامی افسران نے دوران ملاقات مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

سندھ تاجر اتحاد کا 15 اپریل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

شہر قائد کے تاجر رہنماؤں نے دوپہر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ کل سے مارکیٹیں کھول رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں