کراچی: کراچی میں واقع گردوں کی پیوندکاری اور ڈائلیسس کے لیے مشہور اسپتال سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کورونا وائرس کے خلاف بھی متحرک کردار ادا کررہا ہے۔
ترجمان ایس آئی یو ٹی کے مطابق اسپتال میں اب تک 5 ہزارمریضوں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔
ترجمان کے مطابق 619 مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا۔ ان میں سے 250 مریضوں کا رزلت منفی جبکہ 154 مریضوں کا مثبت آیا۔
مزید پڑھیں: کورونا ، کراچی کی 11 یوسیز سیل کرنے کے احکامات جاری
ترجمان ایس آئی یوٹی کے مطابق مثبت نتیجہ آنے والے بیشترمریضوں کومکمل آگاہی فراہم کی گئی۔ مثبت رزلٹ آنے والوں کو بتایا گیا کہ انہیں گھر پرمکمل تنہائی اختیارکرنی چاہیے۔
ترجمان کے مطابق ایس آئی یوٹی کے آئیسولیشن وارڈ میں 7 مریض زیرعلاج ہیں۔ ایس آئی یوٹی کےانتہائی نگہداشت وارڈ میں 6 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔
ترجمان ایس آئی یو ٹی کا مزید کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز پرموجود 3 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔