اسلام آباد: وفاققی وزیر اسد عمر کی جانب سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کورونا سے روک تھام کیلئے امدادی سامان گلگت بلتستان پہنچا دیا گیا
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے جائزہ اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے روز بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ان اقدمات پر غور و خوص کیا گیا جو کورونا وائرس کے حوالے سے دیگر متعلقہ سیکٹرز اٹھا رہے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات زیر غور آئیں۔
کورونا کا خدشہ: لاہور شہر کے 7 علاقے سیل
اجلاس میں پہلے کیس سے لے کر اب تک گزشتہ 47 روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کی زیر صدارت کل ہونے والی این سی سی میٹنگ کے حوالے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
ہم نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پرمیڈیکل سپلائی لائن، مینجمنٹ اوراشیا خورد ونوش کی خریداری و ترسیل کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں لوکل ٹرانسمیشن میں ہونےوالے کیسز میں اضافے پر بھی غور و خوص کیا گیا۔
شرکائے اجلاس نے کورونا وائرس سےمتعلق صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا۔
شرکائے اجلاس کو وزیرصنعت کی جانب سے لوکل ٹرانسپورٹ کےحوالے سےبریفنگ بھی دی گئی۔
پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، ورلڈ بینک
ہم نیوز کے مطابق لوکل ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبہ (پلان) کل ہونےوالے این سی سی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔