ُپھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

پی آئی اے کا نے قبل ازحج آپریشن مکمل|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے)  کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے نے سنگاپور اور جکارتہ سے پاکستانیوں کو واپس لانے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ جنوبی افریقہ روانہ

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے 150 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سنگاپوراورجکارتہ میں پاکستانی عالمی پروازوں کی بندش کے باعث محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے سنگاپوراور جکارتہ سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بوئنگ 777 طیارہ چلائے گا۔


متعلقہ خبریں