شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی روٹی پکانے کی تصویر سوشل میڈیا پر کیوں شئیر کی؟


اسلام آباد: وسیم اکرم کی اہلیہ جو کہ پاکستانی عوام کی ہردلعزیز بھابی ہیں اور بہت سے اشتہاروں اور فیشن شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیتی ہیں اب وسیم اکرم کا ایک نیا رخ دنیا کے سامنے لے کر آئی ہیں۔

شنیرا اکرم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹا گرام پر اپنے خاوند کی روٹیاں بناتے تصویر شئیر کی ہے۔

مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ نے تصویر کے ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ شاید یہ تصویر دیکھ کر باقی لوگ بھی ایسا کام کرنے میں اپنے اہل خانہ کا ہاتھ بٹائیں۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ  ہدایتکار فیصل قریشی کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں معروف اداکار فواد خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق دونوں ’منی بیک گارنٹی‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں