کورونا کٹس کی درآمد میں وفاق رکاوٹ ہے، شیری رحمان

پولیو کے بڑھتے کیسز کو زیر بحث لانے کی تحریک سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت سندھ کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کی درآمد میں وفاق کی جانب سے رکاوٹ کا سامنا ہے۔

شہباز گل: پی پی کو کورونا پر سیاست سے گریز کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے حکومت سندھ کو کورونا کٹس کی درآمد کے لیے کارگو فلائٹس کی سہولت میسر نہیں ہے۔

پی پی رہنما کے مطابق وفاق کی جانب سے کوآرڈی نیشن کے مسائل ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان کے مطابق چین اور برطانیہ میں حکومت سندھ کی جانب سے ٹیسٹنگ کٹس کے دیے جانے والے آرڈرز ڈیلیوری کے منتظر ہیں۔

کورونا: حکومت سندھ کی کاوش کا اعتراف کرتا ہوں،شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو اپنی ذمہ داری کے تحت بھی مطلوبہ ٹیسٹ کٹس مہیا نہیں کی ہیں۔

پی پی کی مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت سندھ کو اس وقت کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس کی بہت ضرورت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں پی پی رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر سیاست سے گریز کریں۔

5جی کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کتنی حقیقت ہے؟

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سندھ کو بتادیا تھا کہ وفاق کی جانب سے کل تک انہیں کٹس اور اسپتالوں کو سامان مل جائے گا۔


متعلقہ خبریں