کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے جانے مانے اداکار عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی لباس سلائی کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں معروف اداکار بتا رہے ہیں کہ یہ لباس کورونا وائرس کے متاثرین کی حفاظت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ان کے لیے یہ حفاظتی لباس بہت ضروری ہے۔
عدنان صدیقی اپنے مداحوں کو یہ بھی بتارہے ہیں کہا کہ معروف ڈیزائنر عاصم جوفا آپ سب کی اس لباس کو بنانے سے متعلق طریقے اور ضروری سامان حاصل کرنے کی رہنمائی بھی کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ لباس بنا سکتا ہوں تو آپ پھر آپ بھی بنا سکتے ہیں۔