کورونا: ویکسین کس مرحلے میں ہے؟ آکسفرڈ نے بتا دیا

Oxford University

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ جامعہ ’آکسفرڈ یونیورسٹی‘ نے کہا ہے کہ آئندہ آٹھ ماہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

آکسفرڈ یونیورسٹی کی جانب سے ویکسین کی تیاری کے لیے جو مدت بتائی گئی ہے وہ عوام الناس کے لیے اس لحاظ سے یقیناً تکلیف دہ اورشاید کسی حد تک ناقابل برداشت ہو گی کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ انسانی اموات کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے اور ہر گزرتا دن امریکہ و مغربی ممالک میں اموات کی تعداد کے لحاظ سے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے جس کی وجہ سے سوگواران کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔

بل گیٹس کورونا ویکسین کی تیاری پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار

ہم نیوز نے برطانیہ کی قدیم اورممتاز آکسفرڈ یونیورسٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ 500 مریضوں پرویکسین کی آزمائش ماہ رواں ہی میں شروع کردی جائے گی۔

آکسفرڈ یونیورسٹی کے مطابق مریضوں پرویکسین کی آزمائش کا سلسلہ ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

دلچسپ امر ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ دنیا کے ہر خطے میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں سائنسدان اور ڈاکٹرز دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، جاپان میں کام کرنے والی  ’ فیوجی فلم ٹواما کیمیکل کمپنی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ٹیسٹنگ کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کا ویکسینیشن ماڈل تیار کرلیا

اس دعوے کے بعد عالمی مارکیٹ میں ماہرین کے مطابق اس کے شیئرز بھی اوپر چلے گئے ہیں۔

1970-80 کی دہائی کے لوگوں کو یاد ہو گا کہ اس وقت کیمروں سے جوتصاویر کھینچی جاتی تھیں ان میں فیوجی نامی کمپنی کی فلم ڈالی جاتی تھی۔ مارکیٹ میں اس کے مد مقابل اگفا اور کوڈک کمپنیاں ہوتی تھیں۔

فیوجی نے جاپان میں بحیثیت ادویات تیار کرنے والی کمپنی کے خود کو رجسٹرڈ کرایا اور وہاں اس کی تیار کردہ ایک دوا فیویپیراویر (favipiravir) کافی کامیاب قرار دی گئی۔

کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی بار آزمائش

برطانیہ کے اخبار گارڈین کے مطابق چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے عہدیدار زینگ شن من کا کہنا ہے کہ فیویپیراویر (favipiravir) نامی دوا کے اثرات ووہان اور شینزن میں کلینکل ٹرائلز کے دوران حوصلہ افزا نکلے ہیں۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق انفلوائنزا کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کو روس نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ19 کے خلاف آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں ہفتے غالب امکان ہے کہ اس دوا کی کھیپ روس پہنچ جائے گی جہاں اسے آزمائشی بنیادوں پر استعمال کیا جائے گا۔

کورونا کی ویکسین بننے میں 12 سے 18 ماہ لگیں گے، فواد چوہدری

جاپان کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا جا چکا ہے کہ وہ کئی ممالک کو یہ دوا مفت فراہم کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں