کورونا :دنیا میں 51,578 اموات، کیسز کی تعداد دس لاکھ سے زائد

فائل فوٹو


دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ 51,578 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں اکیس سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ 34  افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

یورپ میں کورونا نے تباہی مچا دی ہے جہاں بتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

اٹلی اور اسپین کورونا کے نئے مراکز ہیں جہاں مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور دونوں ممالک میں بائیس  ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا ایک ہزار پچاس سے زائد جانیں نگل چکا ہے۔ صرف نیویارک میں پانچ سو پانچ افراد ہلاک ہوئے۔24 گھنٹوں میں چھبیس ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور امریکہ میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ پندرہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں ایک روز میں مزید سات سو ستائیس افراد چل بسے اور تیرہ ہزار ایک سو سے زائد افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے۔ اٹلی میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں پانچ سو تریسٹھ افراد چل بسے ہیں اور مجموعی طور پر تئیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اورتیس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں نو ہزار تین سو، فرانس میں  چار ہزار، برطانیہ میں تئیس سو سے زائد ہلاکتیں، نیدر لینڈز میں گیارہ سو، جرمنی  میں نو سو اکتیس، اور بیلجیم میں آٹھ سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترکی میں بھی کورونا کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں تریسٹھ افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد دو سو ستتر تک پہنچ گئی ہے۔ ایک روز میں اکیس سو سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور کل پندرہ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ دو لاکھ کے قریب افراد صحت یاب، سینتالیس ہزار سے زائد ہلاکتیں، چین میں چھہتر، اسپین میں بائیس ہزار سے زائد مریض اسپتال سے ڈسچارج، جرمنی اٹھارہ، اٹلی سولہ اور ایران میں پندرہ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں