موجودہ بحران پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ندیم افضل چن

8 فروری کو سارے جعلی سروے ٹکے میں بھی نہیں بکیں گے

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ کمیٹیوں کی سطح پر صوبوں کےساتھ  بھرپور مشاورت ہو رہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، کابینہ اجلاس میں سندھ یا کسی دوسرے صوبے سے متعلق شکایت نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کوسیاسی یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے، اپوزیشن لیڈر کو چاہیے کہ روزانہ کی بنیاد پر حکومت کو مشورہ دیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کا مشورہ دینا خوش آئند بات ہے، لاک ڈاوَن کی حکمت عملی اب تک کامیاب نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن سے متعلق فیصلے ہونے چاہیے، باہمی رابطہ کاری میں ضرور کمی ہے، وزیراعظم کو اکیلےفیصلےنہیں کرنےچاہیے، تمام جماعتوں اوراسٹیک ہولڈرزسےمشاورت ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فیصلےلینےمیں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں