سی این این کے اینکر کرس کوومو میں کورونا وائرس کی تشخیص


امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے اینکر کرس کوومو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

سینئر امریکی صحافی اور اینکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا پروگرام “کوومو پرائم ٹائم” گھر سے ہی کریں گے۔

اینکر نے مزید کہا کہ ان مشکل اوقات میں جو دن تک زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہوتا دکھائی دیتا ہے، مجھے صرف اتنا پتہ چلا ہے کہ میرا کورونا ٹسیٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں: سنگاپور نے کورونا وائرس ریپڈ کٹ دریافت کر لی

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹنگ کے دوران حالیہ دنوں میں میرا واستہ ان لوگوں سے پڑا جن کو بخار اور سانس کی تکلیف تھی، جن کے قریب جانے سے مجھے کورونا وائرس لاحق ہوگیا۔
کرس کوومو نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کے یہ وائرس مجھ سے میرے بچوں اور اہلیہ کرسٹینا میں منتقل ہوجائے، ورنہ میں اس بیماری سے زیادہ بدتر محسوس کروںگا۔

متعلقہ خبریں