کورونا: عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ موجودہ صورتحال میں عوام کو ہر پہلو سے مکمل طورپرباخبررکھا جائے۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی معاملے پر کوئی ابہام یا غلط فہمی کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

انہوں نے یہ ہدایت اقتصادی پیکج اورنیشنل کوآرڈنی شن کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے آج کورونا وائرس کے حوالے سے ایک کیس کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ خوف اورگھبراہٹ کو روکا جائے کیونکہ کورونا وائرس سے زیادہ لوگ اس سے مر سکتے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس بوبڈے اورجسٹس ناگیشورا راؤ نے کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور رضا کاروں کے نیٹ ورک کے قیام کا مقصدعوام کوریلیف فراہم کرنا ہے۔

’کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو فنڈز فراہم کردیے‘

انہوں نے سختی سے کہا کہ ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پریقینی بنائی جائےگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلیف میں کسی قسم کی تفریق یا امتیازی سلوک کی شکایت برداشت نہیں کی جائےگی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل  نے  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 مارچ تک ملک بھرمیں کورونا کی 14 لیبارٹریز موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 20 لیبارٹریاں مکمل طورپر فعال ہیں اورمزید 12 قائم کی جارہی ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بہت جلد 32 لیبارٹریوں کی موجودگی کا ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین سے پہلی کھیپ میں 57 ہزارٹیسٹ کٹس منگوائی گئی تھیں اور بعد میں مزید 20 ہزاراور پھر 10 ہزارکٹس منگوائی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مزید ایک لاکھ 92 ہزارٹیسٹ کٹس کل پاکستان پہنچ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر تقریباً دو لاکھ 80 ہزارکٹس دستیاب ہوں گی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کو مختلف صوبوں میں ٹیسٹ کٹس اور وینٹی لیٹرز سمیت دیگر ضروری طبی آلات کی دستیابی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قرنطینہ بیڈز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار ہے، لفٹیننٹ جنرل افضل

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اسپتالوں کے ساتھ نجی اسپتالوں کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ بھی کورونا سے متعلقہ مریضوں کے لیے بیڈز کی ایک مخصوص شرح  کو مختص کریں اوراس حوالے سے لازمی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ اوراس کی روک تھام سے متعلق دیگرممالک کے تجربات کا بھی بغورجائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی صوبوں سے کورونا سے متاثرہ مریضوں، اسپتالوں میں دسیتاب سہولتوں اور ٹیسٹنگ کٹس سے متعلق معلومات لے کر ڈیٹا اکھٹا کیا جائے۔

وفاقی کابینہ نے کورونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وینٹی لیٹرزکی دستیابی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل بھی مزید منظم کیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں صوبوں کے ساتھ  کورآڈی نیشن کومزیدمستحکم  بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں