کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

وزیراعظم: تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

اسلام آباد: کوروناریلیف ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغازآج سے ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کا کورونا کیخلاف ٹائیگر فورس اور پرائم منسٹر فنڈ قائم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق رضاکاروں کا اندراج وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ رجسٹریشن صرف سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہو گی اور اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جورجسٹریشن فارمز گردش کررہے ہیں وہ سراسر جعلی ہیں۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل  کے لیے کام شروع

وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ 2020 کورونا ریلیف ٹائیگر فورس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

طریقہ کار کے تحت نوجوانوں کی رجسٹریشن کا آغٓاز 31مارچ  سے شروع ہونا تھا۔ بنیادی طور پراس فورس کا مقصد متاثرہ لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچانا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ کھانے پینےکی اشیا بنانےوالی فیکٹریاں کام کرتی رہیں گی اور ملک بھرمیں اشیائے خوردونوش کی فراہمی نہیں روکی جائے گی۔

ہم نیوز نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کو ٹائیگر فورس کے متعلق اہم ذمہ داریاں مل گئی ہیں اورانہوں نے اس حوالے کام بھی شروع کر دیا ہے۔

ٹائیگر فورس میں اندراج کرانے کے لیے ڈیجیٹل فارم تیارکیا گیا ہے جو آج (31 مارچ) سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ ہو گیا ہے۔

ٹائیگر فورس کے نام پر ڈیم فول بنانے کی کوشش ہے، مریم اورنگزیب

ڈیجیٹل فارم میں نام ،پتہ، عمر، موبائل نمبر، یونین کونسل اور ضلع کی تفصیلات معلوم کی گئی ہیں۔

ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں کی رجسٹریشن دس اپریل تک مکمل ہو جائے گی۔ فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی۔

ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان بلاتفریق رجسٹریشن کرا سکیں گے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔

ن لیگ: وزیراعظم کی بطور وزیر صحت کارکردگی صفر قرار

ٹائیگر فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی۔ ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ رضا کاروں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں