کورونا: اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس اور ٹیلی فونک رابطے

کورونا: اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس اور ٹیلی فونک رابطے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر غور و خوص کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں نے مشاورت اور صلاح و مشورے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کو درپیش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اعلان کردہ حکومتی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی اور اس ضمن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو پارٹی رہنماؤں نے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ان عوامل کا بھی جائزہ لیا گیا جو عوام کو موجودہ حالات میں درپیش ہیں۔

حکومت کم آمدن والے شہریوں کے بجلی اور گیس کے بل معاف کرے، سراج الحق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز بھی اہم پارٹی رہنماؤں کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں صورتحال کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے فون پر بات چیت کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سینیٹر سراج الحق نےممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی اور قاری حنیف جالندھری سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل پرگفتگو کی۔

ہم نیوز کے مطابق ٹیلی فون پر مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کے بعد سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

ن لیگ: وزیراعظم کی بطور وزیر صحت کارکردگی صفر قرار

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عوام الناس سے بھی کہا کہ وہ یکجہتی کا ثبوت دے۔


متعلقہ خبریں