کورونا کیخلاف جنگ: پاک فوج کے دستوں کی سول انتظامیہ کی معاونت جاری


اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کی ملک بھر میں سول انتظامیہ کی معاونت جاری ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے داخلی وخارجی راستوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کے دستے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں تعینات ہیں۔ پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں6 لاکھ سے زائد افراد متاثر

آئی ایس پی آر کے ماطق عوامی تحفظ کیلئے وفاقی و صوبائی انتظامیہ کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بلوچستان کے 9 اضلاع میں پاک فوج کے جوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملک کے تمام داخلی راستوں کی نگرانی کے لیے چوکیاں قائم کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی دستے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ گشت کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی نشاندہی اور آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے ملک بھر میں قرنطینہ سہولیات کے انتظام میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں 182 قرنطینہ سہولیات قائم کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے آزاد کشمیر میں کوٹلی، بھمبراور میرپور میں تعینات ہیں۔ فوجی دستے مظفرآباد، باغ، کیل اور راولاکوٹ میں بھی تعینات ہیں۔


متعلقہ خبریں