کورونا وائرس کے سبب انڈیاناپولس 500 میل ریس ملتوی

کورونا وائرس کے سبب انڈیاناپولس 500 میل ریس ملتوی

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے سبب امریکہ کی سب سے بڑی انڈیاناپولس500 میل ریس کو23 اگست تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

انڈیاناپولس ریس جس میں گاڑیوں کی اوسط رفتار230 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے رواں سال مئی کے آخر میں شیڈول تھی تاہم اس کو کورونا وائرس کے سبب اگست تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

انڈیاپولس امریکہ میں گاڑیوں کی سب سے بڑی ریس ہے جس کو دیکھنے کیلئے ہر سال 300،000 کے قریب تماشائی جمع ہوتے ہیں۔ رواں برس تماشائیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے کیوں کہ دو بار فارمولا ون کے چیمپیئن فرنینڈو الونسو بھی اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ریس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے شائقین کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے اور  ہم سمجھتے ہیں کہ ایونٹ کو ملتوی کرنا مناسب فیصلہ ہے۔ انڈیاناپولس کے مقابلے مئی کے آخری ہفتے میں ہونے تھے لیکن اب 12 سے 16 اگست2020 تک ہوں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب عالمی ٹینس فیڈریشن اور ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے بھی روک دیئے گئے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے کورونا وائرس کے سبب سات جون تک تمام مقابلے روک دیے ہیں جب کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے


متعلقہ خبریں