بزدار حکومت ہر لحاظ سے محکمہ صحت کو مضبوط کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت محکمہ صحت کو مالی، افرادی اور تکنیکی طور پر مضبوط کر رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت کے پروفیشنلز کورونا کے خلاف ہمارا ہراول دستہ ہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بی ایس ایل3 لیبارٹریوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 4کر دی گئی ہے اور اگلے چند روز میں مزید 8 لیبارٹریوں کو بی ایس ایل 3 پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ میڈیکل عملے، آلات اور مشینری کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے گیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دس ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بتدریج بھرتی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1000 ہوگئی ہے جبکہ مہلک مرض سے اب تک سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، خیبر پختون خوا میں 78، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے بھاگنے والا کورونا کا مریض نواب شاہ سے پکڑا گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں