کورونا وائرس کے سبب مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی پر پابندی

کورونا وائرس کے سبب مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی پر پابندی

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قبلہ اول مسجدالاقصیٰ کو مکلمل طور پر تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف نے کورونا وائرس کی وجہ سے میٹنگ کے بعد مسجد بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ مسجد میں نماز ادا نہیں کی جائے گی تاہم اذان مقررہ وقت پر ہوتی رہے گی۔

محکمہ اوقاف کے مطابق مسجد کی انتظامیہ اور اہل کار بھی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کے انتظام وانصرام کے ذمے دار محکمہ اوقاف کے مطابق قبل ازیں قبلہ اول کے صحن میں نمازکی اد کی جا رہی تھی۔

مسجدالاقصیٰ کے ڈائریکٹر عمر کسوانی نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ ’’محکمہ اسلامی وقف نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر مسجد الاقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کو فی الوقت روک دیا ہے‘۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ مطاف کو بھی خالی کروا کر خانہ کعبہ میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں