لندن: امریکی حکومت کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تو فور اسٹار جنرل کمانڈ سنبھالے گا۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی قیادت نے کورونا وبا کے پھیلنے پر متبادل انتظام کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور اگر سیاسی قیادت کورونا وائرس کا شکار ہوئی تو مارشل لاء لگایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے تقریبا دنیا کے تمام ممالک ہی متاثر ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 600 سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس وبا سے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس سے دنیا میں14600 سے زائد اموات
امریکہ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکا ہے اور اب تک امریکہ میں مہلک وائرس سے 420 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار 500 سے زائد افراد متاثر ہیں۔