عوام صورتحال کو سنجیدہ نہیں لے رہے، فردوس عاشق کا شکوہ

 قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شکوہ کیا ہے کہ عوام موجودہ صورتحال کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔

گھروں تک محدود رہنے کی اپیل: صوبائی حکومتوں نے وزیراعظم کی تقریر کی تائید کردی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش صورتحال پر کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے انہوں نے رضاکارانہ طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کا وفاقی کابینہ میں واپسی کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کی وفاقی کابینہ میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں واپسی کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں اور قوم نے یکجا ہو کر ہی کورونا کے درپیش چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔

کورونا وائرس: سندھ میں آج رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایم کیوایم کی کابینہ میں شمولیت سے کراچی کےشہریوں کی بہتری کے لیے حکومتی کاوش کوتقویت دے گی۔


متعلقہ خبریں