اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی قرنطینہ میں کچھ وقت گزارنے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں سے زائد قرنطینہ کے بعد ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی ہے۔
چوبیس گھنٹوں سے زیادہ قرنطینہ کے بعد ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ میرا COVID 19 منفی ہے، ٹسٹ کے بعد کا انتظار اعصاب شکن تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی، لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا انشاللہ انسانیت سرخرو ہو گی اور ہم اس وباء کو شکست دے پائیں گے۔ #Coronavirus
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2020
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے بعد کا انتظار اعصاب شکن تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا، انشااللہ انسانیت سرخرو ہو گی اور ہم اس وباء کو شکست دیں گے۔