اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کئی کھلاڑی بھی متاثر ہونے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے ممتاز فٹبالر بلیز میتودی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور پربلیز میتودی نے خود کو آئسولیٹ کر لیا۔
میتودی کے جوائنٹس میں ساتھی کھلاڑی ڈینیئل روگانی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
دوسری جانب کرسٹیانو رینالڈو نے بھی حفاظتی اقدام کے طور پر خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ اطالوی فٹ بال کلب سیمپڈوریا کے 5 کھلاڑیوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جنہں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 700 سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13050 ہو گئی