کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13,556ہو گئی

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار پانچ سو سے زائد ہو گئی۔

دنیا بھر  میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 14  ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 800 سے زائد ہے۔

اس وقت اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اٹلی میں مزید 793 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی۔ اٹلی میں 53 ہزار 500 سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

چین میں اب کورونا کی مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے تاہم 6 افراد کی ہلاکت کے بعد چین میں اموات کی تعداد 3 ہزار 261 تک پہنچ گئی۔ چین میں مزید 46 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 54 ہو گئی تاہم کورونا سے 72 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسپین میں 285 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 300 سے بڑھ گئی۔ اسپین میں کورونا سے متاثر 2 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ بھی اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک فہرست میں تیزی سے اوپر آ رہا ہے امریکہ میں مزید 84 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے اب تک صرف 176 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ امریکہ میں مزید 7 ہزار 303 افراد میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 600 سے زائد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس کہاں کہاں کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟  

ایران میں کورونا وائرس سے مزید 123 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ایران میں اموات کی تعداد 15 سے زیادہ ہو گئی۔ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس سے مزید 56 افراد ہلاک ہو گئے، برطانیہ میں اموات کی تعداد 233 تک پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں