کورونا وائرس: وزیر ریلوے کا 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

’’آرام حرام ہے‘‘ شیخ رشید | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا کے خطرے کے پیش نظر 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید 20 ٹرینیں بھی بند کرسکتے ہیں۔ جو ٹرینیں بند کی ہیں ان کے مسافر دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کریں گے۔  ملک میں 134 ٹرینیں روزانہ چلتی ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جو کماتے ہیں وہی ریلوے پر خرچ کرتے ہیں۔ ٹرینوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ریلوے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ موت کا ایک وقت ہے، جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورہ چین کے بعد امید ہے چین کے صدر بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
، شیخ رشید

اس سے قبل ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ آج شام تک چھ سے آٹھ ٹرینیں بند کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یکم اپریل سے بارہ ٹرینیں بند ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے، شیخ رشید 

وفاقی وزیر ریلوے کا پروگرام میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں کے کرائے سے ہی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں، لاکھوں مسافروں کو ایک ساتھ کرایہ واپس نہیں کرسکتے۔

وزیر ریلوے نے یہ  بھی کہا کہ ٹرینیں بند ہونے سے محکمے میں بحران پیدا ہوجائے گا۔

ریلوے اسٹیشنوں پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے اقدامات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر وہی آلات نصب ہیں جو ائیرپورٹس پر ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے متعلق تمام صوبائی حکومتیں متحرک ہیں۔


متعلقہ خبریں