کورونا: انٹر سٹی بس سروس پر پابندی کا آغاز ہوگیا

کورونا: انٹر سٹی بس سروس پر پابندی کا آغاز ہوگیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو انٹر سٹی بس سروس پر عائد کردہ پابندی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

پشاور: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو یہ آگاہی فون پر بات چیت کے دوران دی۔ دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں طے کیا گیا کہ دونوں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اس ضمن میں مزید گفت و شنید کریں گے۔

سید مراد علی شاہ اور عثمان بزدار کے درمیان ہونے والی گفتگو میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں چیف سیکریٹریز انٹر سٹی بس سروس کی معطلی کے میکنزم کو بھی طے کریں گے۔

کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں انٹرسٹی بس سروس کی معطلی کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت آج (19 مارچ) سے آئندہ 15 روز تک انٹر سٹی بس سروس بند رہے گی۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مال بردار ٹرانسپورٹ کو پابندی سے استشنیٰ حاصل ہوگا۔

پنجاب: کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

انٹر سٹی بس سروس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 17 مارچ کو کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہے۔


متعلقہ خبریں