کورونا وائرس: پشاور میں ایک گلی، نجی کلینک قرنطینہ قرار


پشاور: ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کی ایک گلی اور نجی کلینک کو قرنطینہ قراردیا ہے۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص نے رشتہ دار کے گھر قیام کیا تھا۔ ہنگو سے تعلق رکھنے والے مریض عبدالفتح میں آج وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مریض حال ہی میں دبئی سے واپس آیا تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر مریض کا نجی کلینک میں معائنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: فی الحال بازاروں کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، محمود خان

ذرائع کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ گلی اور نجی کلینک میں لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگادی ہے۔ مکان میں مقیم افراد کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں