کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان


پشاور: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاوَن کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونحواہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری دفاتر میں عوام اور سائلین کے داخلہ پر پابندی لگادی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں اشیائے ضروریہ اورادویات کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ مارکیٹس اورعام دکانیں صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: فی الحال بازاروں کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، محمود خان

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاحتی مقامات خالی کردئ گئے ہیں اور سیاحوں کو ان مقامات کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری دفاتر کے اجلاسوں میں 5 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوں گے۔ وزیر اطلاعات اور صحت کے علاوہ تمام وزراء کے دفاتر بند ہوں گے۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس بند رہیں گے اور صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ حجام اور بیوٹی پارلرز مراکز 15 دن تک بند رہیں گے۔

 


متعلقہ خبریں