اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے یکم جون2020 تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ یونیورسٹیوں کے داخلہ بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یکم جون کے بعد امتحانات کے متعلق فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
حکومت نے کیمبرج بھی سے گزارش کی ہے کہ مئی میں لئے جانے والے امتحانات جون کے بعد لئے جائیں۔ یونیورسٹیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ہاسٹل خالی کروا دیں جس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔
وزیرتعلیم نے بتایا کہ غیر ملکی طلبا ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر رہیں گے۔ وزارت تعلیم نے پی ٹی وی سے رجوع کر کے چینلز کے زریعے تعلیم دینے پر مشاورت کی ہے۔
شفقت محمود نے بتایا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں کو وائرس سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہ حکومت صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی اور بچوں کے تحفظ کےلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ بچوں کا کورونا وائرس سے خیال رکھا جائے، یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے حکومت کا پہلا فیصلہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا تھا۔
Let me reiterate that the decision to postpone ALL exams up till June 1 has been taken because the safety of our children is of paramount importance to PM Imran Khan and our government. We will continue to review the situation and take necessary decisions to protect our children https://t.co/su515vy6ZQ
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 18, 2020
وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا کو ایک چیلنچ درپیش ہے جو موجودہ دور میں پہلی مرتبہ آیا ہے، تعلیم کے محکمے سے ہر پاکستانی کا تعلق ہے،
نیشنل سیکیورٹی کونسل کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے، اس فیصلے پر مکمل طور پر عمل ہوا اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
شفقت محمود نے بتایا کہ 27 مارچ تک بین الصوبائی وزراء کانفرنس بلا کر اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ تعلیمی ادارے مزید بند کرنے ہیں یا کھولنے ہیں۔