’ کورونا سے ڈریں مت بلکہ اس کا مقابلہ کریں ‘

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


لندن: کورونا میں مبتلا برطانوی خاتون ڈاکٹر کلیری گریڈا نے کہا ہے کہ وائرس سے ڈریں مت بلکہ اس کا مقابلہ کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ میں اس بیماری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اس بیماری سے اس لیے خوف زدہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ اس سے متعلق زیادہ جانتے نہیں ہیں۔

اپنی بیماری سے متعلق ڈاکٹر کلیری گریڈا نے بتایا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا کہ ان کے گلے میں چھریاں رکھ دی گئی ہوں۔ پھر بخار ہوا اور کپکپاہٹ شروع ہو گئی ۔ ان کے ذہن میں کورونا کا خیال ضرور آیا تاہم وہ خوف زدہ نہیں ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سندھ میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے فوراً پانی پیا اور لیموں کا استعمال کیا اور اسپتال سے ٹیسٹ کرائے جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ موذی وائرس کا شکار ہو چکی ہیں تاہم اس وقت تک وہ کافی بہتر محسوس کر رہی تھیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ اس بیماری سے اس لیے خوف زدہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ اس سے متعلق زیادہ جانتے نہیں ہیں ۔ یہ صرف ایک ہفتے کی بیماری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پانچ دن تہنائی میں رہنے کے بعد آئندہ ہفتے سے اپنے معمولات زندگی دوبارہ شروع کر دیں گی ۔


متعلقہ خبریں