پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 26 ہوگئی

افرادی قوت کی برآمد، پاکستان سب سے آگے

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 26 کورونا کے مریضوں کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  200 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7,174 ہوگئی ہے جب کہ 182,742 افراد میں جان لیواوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں مجموعی تعداد 3,226 ہے۔ امریکہ میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے جب کہ کینیڈا میں ایک روز میں کورونا وائرس سے تین افراد موت کی وادی میں چلے گئے اور مجموعی تعداد4 ہوگئی۔

اسپین میں 342 اور فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 148ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں پچپن افراد جان لیوا وائرس کا شکار ہو گئے ایران میں کورونا سے853 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یورپ بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں چوالیس میں سے تینتالیس ممالک متاثر ہیں اور تئیس میں اموات بھی ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں