کورونا: عالمی اداروں نے اسلام آباد کے ملازمین کو دفاتر آنے سے روک دیا

کورونا: عالمی اداروں نے اسلام آباد کے ملازمین کو دفاتر آنے سے روک دیا

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہونے والے مسلسل اضافے کے پیش نظر عالمی اداروں نے اپنے ملازمین کو دفاتر میں حاضری سے استشنیٰ دے دیا ہے۔

کورونا وائرس: ٹوئٹر کی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے اپنے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں سے ہی کام کریں اور دفتر آنے کی زحمت نہ کریں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی نے بھی اپنے ملازمین کو دفتر آنے سے روک دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یو این ڈی پی کی جانب سے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاحکم ثانی گھروں سے کام کریں اور دفتر نہ آئیں۔

کورونا کے پیش نظر طلباء کے بعد تعلیمی اداروں کے عملے کو بھی چھٹیاں

ٹوئٹر انتظامیہ نے تقریباً 13 دن قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ٹوئٹر نے اپنی بلاگ پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق یہ قدم ملازمین کے غیر ضروری کاروباری سفر اور ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

کورونا: وفاقی پولیس کے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استشنیٰ

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوئٹر کمپنی اس سے قبل ٹیکساس، امریکہ میں منعقد ہونے والی میڈیا کانفرنس بھی منسوخ کرچکی تھی۔


متعلقہ خبریں