ٹریفک حادثے میں لیویز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق


مالاکنڈ: مالاکنڈ ڈویژن میں  چوربل خوڑ کے مقام  پر دو ٹرک آپس میں ٹکراگئے، جس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار لیویز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں  بٹ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسکردو: ٹریفک حادثہ، 15 نعشیں مل گئیں، 13 کی تلاش جاری

لیویز ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ دونوں ٹرکوں کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔


متعلقہ خبریں