کراچی: صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومتِ سندھ نے وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس حوالے سے باضابطہ تجویز پیش کردی ہے۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
More results have come in. So far 50 people who had arrived in Sukkur from Taftaan have tested positive, 25 at Karachi & 1 at Hyderabad. So the total patients have reached 76 in Sindh. Out of these 76 patients, 2 have recovered & the remaining 74 are being kept in isolation
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 16, 2020
ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تفتان سے پہنچنے والے 50 مشتبہ مریضوں کے نتائج آگئے ہیں جن میں سے 26 زائرین کے نتائج مثبت ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 25 مریض کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہے۔ گزشتہ روز تک سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 تھی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قرنطینہ کے انتظامات سے مطمئن نہیں تھے اس لیے 110 زائرین کے ٹیسٹ لیے تھے جن میں سے 50 مثبت آئے ہیں۔