دادو: ریتی بجری کے خراب ٹرک نے ریلوے ٹریفک معطل کرادیا

Railway

دادو: ریتی بجری سے بھرے ہوئے خراب ٹرک نے ریلوے ٹریفک معطل کرادیا۔ ریلوے حکام اور پولیس خراب ٹرک کو ہٹا کر ٹریفک کی بحالی میں مصروف ہیں۔

سرکلر ریلوے 6 ماہ میں نہیں چلائی تو وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں گے، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق ریتی بجری سے بھرا ہوا ٹرک ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے خراب ہوگیا جس کی وجہ سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔

ریلوے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو رادھن ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کے موجودہ دور میں 71 ٹرین حادثے ہوئے

ریلوے حکام کے مطابق چونکہ خراب ٹرک ریت سے بھرا ہوا ہے اس لیے اسے ٹریک سے ہٹانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہم نیوز کو ریلوے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹریک سے خراب ٹرک کو ہٹانے کے لیے اسے ریت سے خالی کیا جارہا ہے۔

ریلوے کو مزید 4 ارب روپے جاری کرنے کی سفارش

ہم نیوز کو ریلوے پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خراب ٹرک کو جلد ہی ٹریک سے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں