کورونا وائرس: درگاہ حضرت قلندر لعل شہباز زائرین کے لیے بند


سیہون شریف: کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے طور پر سندھ بھر میں درگاہوں کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے درگاہ حضرت قلندر لعل شہباز زائرین کے لیے باضابط بند کردیا ہے۔

محکمہ اوقاف اور پولیس عملے نے درگاھ قلندر سے زائرین کو باہر نکال دیا۔ محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ قلندر لعل شھباز کی مزار پر تین ہفتوں کے لیے زائرین کی آمد ممنوع ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

محکمہ اوقاف کے مطابق تین ہفتوں تک قلندر لعل شھباز پر دھمال بھی نہیں ہوگی۔ درگاھ قلندر پر پولیس اور اوقاف عملدار موجود رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اور سینئر پولیس آفیسر جامشورو کے مطابق قلندر لعل شھباز پر سیکیورٹی معمول کے مطابق ہی رہے گی۔


متعلقہ خبریں