مارول اسٹوڈیوز کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آ گئی، نئی فلم ’’شانگ چی اینڈ دی لیجنڈز آف دی ٹین رنگز‘‘ کے ڈائرکٹر ڈیسٹن ڈینئل کریٹن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔
آسٹریلیا میں جاری اس فلم پر کام روک دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ڈائرکٹر نے خود کو الگ تھلگ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں : کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی دنیا کی مشہور شخصیات پر ایک نظر
یہ ایک ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی کہانی تھی جس کا مارول کے مداحین شدت سے انتظار کر رہے تھے۔
ڈائرکٹر ڈیسٹن ڈینئل کریٹن حال ہی میں ایک بیٹے کے باپ بنے تھے، انہوں نے احتیاطاً اپنا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جو مثبت نکلا۔
ٹیسٹ ریزلٹس آنے تک ڈزنی اینڈ مارول اسٹوڈیوز نے فلم کی پروڈکشن کا کام روک دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق
اس سے قبل معروف اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
ٹام ہینکس بھی آسٹریلیا میں اپنی فلم کی تیاری کے سلسلے میں موجود تھے جہاں نا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
کورونا وائرس نے فٹ بال اور باسکٹ بال کے چند معروف کھلاڑیوں کے علاوہ سیاسی شخصیات اور ان سے جڑے افراد کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے شوہر ابھی تک اس بیماری سے محفوظ ہیں۔
ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی ان اہم شخصیات میں شامل ہیں جو اس وبا سے محفوظ نہ رہ سکے۔