عثمان بزدار سے ملاقات : ن لیگ نے 6 ایم پی ایز کی پارٹی رکنیت معطل کر دی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ن لیگ کے 6 صوبائی ارکان اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

ان ارکان کو مسلم لیگ ن نے شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے ایم پی ایز کو 7 دنوں میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کے 50 سے زائد ارکان رابطے میں ہیں، فیاض الحسن چوہان

یاد رہے کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چھ جبکہ پیپلز پارٹی کے ایک رکن پنجاب اسمبلی نے کچھ روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی جس میں حزب اختلاف کے ارکان وزیراعلیٰ کو ملنے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کہیں گے تو صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا، رہنما ن لیگ نشاط ڈاہا

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے میرا پرانا تعلق ہے وہ کہیں گے تو صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے پاس میں کسی ممبر کو لیکر نہیں گیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران غیر مشروط حمایت کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ممبران آگے پیچھے دیکھ رہے ہیں مریم نواز کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونا خوش آ ئند ہے انہیں چاہیے کہ وہ ممبران کو بلائیں اور ان کی بات سنیں۔


متعلقہ خبریں