کوچ کورونا وائرس سے متاثر، آرسنل فٹبال کلب بند

کوچ کورونا وائرس سے متاثر، آرسنل فٹبال کلب بند

فائل فوٹو


انگلینڈ کے معروف فٹبال کلب آرسنل کے ہیڈ کوچ میکیل آرٹیٹا کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کلب کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

لندن کالونی اور ہیل میں ٹریننگ کے مراکز کو بند کردیا گیا ہے اور حکام نے مشاورت کیلئے ہنگامی میٹنگز بلالی ہیں۔

کلب کے ہیڈ کوچ کو جمعرات کی رات9 بجے ہلکا بخار ہوا جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لے جایا گیا جہاں کوروناوائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سمیت کئی نامور شخصیات کورونا وائرس کی شکار

فٹبال کھیلنے والی ٹیم، کوچنگ کا عملہ اور ہیڈ کوچ کے قریبی افراد کو 14 دن کیلئے ان سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وہ مارچ کے آخر تک ٹیم کی ٹریننگ نہیں کر سکیں گے۔

دوسرے اہلکار جنہوں نے ہیڈ کوچ کے آس پاس وقت گزارا ہے ان کو بھی الگ رہنا پڑے گا اور ان کی تعداد کم سے کم 100 ہو سکتی ہے۔

آرسنل کلب کے ہیڈ کوچ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹوں کے بعد مجھے کورونا وائرس کا علم ہوا جو کہ مایوس کن ہے اور میں بہت جلد کام کیلئے دستیاب ہوں گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے برازیلین صدر کے پریس سیکرٹری، کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ سمیت کئی نامور شخصیات کورونا وائرس کی شکار ہوچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں