اسلام آباد: پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل بروز جمعہ طلب کیا گیا ہے۔
پی ایم ایل ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے کمیٹی روم میں ہوگا۔
تفصیل پڑھیں: عثمان بزدار کہیں گے تو صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا، رہنما ن لیگ نشاط ڈاہا
ترجمان کے مطابق اجلاس میں موجودہ مجموعی ملکی صورتحال، کورونا وائرس کے خطرے اور معاشی تباہی کے مسائل پر غور ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی کے لیگی اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کا نوٹس لیا گیا تھا۔ لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ لیگی اراکین پارٹی پالیسیوں سے ناخوش ہیں تو استعفیٰ دے دیں۔