کورونا وائرس: حکومت سندھ نے تعلیمی ادارروں کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی


کراچی: کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ  نے تعلیمی ادارروں کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق پندرہ سے بیس دن قبل بیرون ممالک سے آنے والے بچوں کا اسکول آنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق طلبہ کے کسی بھی عزیز واقارب بھی اگر بیرون ملک سے پندرہ دن قبل آئے ہیں تو ان طلبہ کا بھی اسکول آنا منع ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب: کورونا کے حوالے سے انتظامات نا مکمل

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق کوئی بھی طالب علم یا اسٹاف کا عملہ جس میں وائرل کی علامات ہیں تو ان کا اسکول میں داخلہ منع ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سانس کے امراض میں مبتلا افراد کا بھی اسکول میں داخلہ منع ہے۔ تمام طلبہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام طلبہ ایک دوسرے سے ڈیسک پر 3 فٹ کے فاصلے سے بیٹھیں۔ تمام طلبہ صابن، سینیٹائزر اور پانی کا استعمال کریں۔ کھانسی اور چھینک کے دوران تمام طلبہ منہ ضرور ڈھانپیں۔


متعلقہ خبریں