کورونا وائرس سے متعلق اجلاس:اسکولوں میں چھٹیوں کے معاملے پر ملی جلی رائے

تعلیمی ایمرجنسی

کراچی: سندھ  میں  کورونا وائرس سے متعلق مشاورتی اجلاس میں اراکین نے اسکولوں میں چھٹیوں کے معاملے پر ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں  تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے یا نہ بڑھانے پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کورونا وائرس جرمنی کی 70 فیصد آبادی کو متاثر کرسکتا ہے‘

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں چھٹیوں کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کی ملی جلی رائے رہی ، بیشتر ارکان نے چھٹیاں بڑھانے کی حمایت کی جبکہ بعض نے مخالفت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم نے اپنی تجاویز دینے کے بجائے ارکان کی تجویز لی جبکہ اس موقع پر میٹرک کے امتحانات بھی آگے بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر تعلیم مشاورتی اجلاس کی سفارشات وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سامنے پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے اضافے اور امتحانی شیڈول میں تبدیلی سے متعلق تمام فیصلے وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے۔

اجلاس میں شریک تمام اسٹیک ہولڈرز کا وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کیے جانے والے ہر فیصلے پر متفق رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں