کپاس کے بیج کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ

cotton

لاہور: پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کپاس کے بیج کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔

کپاس کے کاشتکاروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مالی سال 20-2019 کے لیے قیمتوں کا اطلاق کردیا جس کے بعد 20 کلو کی کپاس بیج کی بوری کی نئی قیمت 6 ہزار 500 روپے مقرر کر دی گئی۔

کسان تنظیموں نے کپاس کے بیج کی قیمت میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کپاس کے کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں اور اس اضافے سے رواں سال کپاس کی کاشت و پیداوار مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

سال 19-2018 میں کاٹن کی پیداوار صرف 9.9 ملین گانٹھ رہی اور 18-2017 میں کپاس کی پیداوار 11.94 ملین گانٹھ تھی۔ اس سے قبل سال 15-2014 میں کپاس کی پیداوار 13.96 ملین گانٹھ تھی۔

حکومت کی جانب سے سال 20-2019 کے لیے حکومت نے کپاس کی پیداوار کا ہدف 15 ملین گانٹھ مقرر کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ

واضح رہے کہ سال 2019 میں بیج کی 20 کلو بوری کی قیمت 3100 روپے تھی جبکہ سال 2018 میں 20 کلو بیج کی بوری کی قیمت 2 ہزار 800 روپے تھی۔


متعلقہ خبریں