کورونا وائرس، اطالوی فٹبال اسٹیڈیم ویران ہو گئے

کورونا وائرس، اطالوی فٹبال اسٹیڈیم ویران ہو گئے

کرونا وائرس  کے باعث اطالوی فٹ بال اسٹیڈیم  تماشائیوں سے ویران ہو گئے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اے سیریز میچز  بند اسٹیڈیم میں ہونے لگے۔ اٹالین فٹبال لیگ میں ٹاپ ٹیم یووینٹس اور انٹر میلان کے درمیان میچ بھی تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا۔

فٹبال اسٹیڈیم پہنچنے کے موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے حس مزاح برقرار رکھی اور عادت کے مطابق بس سے اترتے ہی اپنے خیالی تماشائیوں سے ہاتھ ملایا۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اٹالین سیریز اے کے میچ کے دوران یووینٹس اور انٹرمیلان کا میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اٹالین فٹبال لیگ، یوونٹس نے انٹرمیلان کو شکست دے دی

میچ میں شرکت کے لیے آنے والے یووینٹس کے کھلاڑی اور اسٹار فٹبالر جب گاڑی سے اترے تو اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر کوئی تماشائی موجود نہیں تھا تاہم انہوں نے فرضی طور پر مداحوں سے ہاتھ ملایا۔


متعلقہ خبریں