سنسنی خیز مقابلے کے بعد قلندرز نے زلمی کو شکست دے دی


لاہور: پاکستان سپرلیگ 2020  کے 24 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 188 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔

لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

اس موقع پر سہیل اختر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور کرس لین کریز پر آئے جنہوں نے فخر زمان کے ساتھ شاندار بیٹنگ کی اور اسکور 146 تک پہنچادیا۔

اس دوران فخر زمان اور کرس لین دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کر کے آؤٹ ہو گئے۔

اوپر نیچے وکٹیں گرنے کے بعد تجرب کار بلے باز محمد حفیظ  کریز پر آئے تاہم وہ بھی 4 اور بین ڈنک 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور نے 189 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ڈیوڈ ویزے کی بہترین بلے بازی کی بدولت حاصل کرلیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے  پشاورزلمی کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

زلمی کی جانب سے حیدر علی 69  اور شعیب ملک 62 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اورسمت پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بین ڈنک کے لیے پلان تیار کر لیا ہے، کپتان پشاور ز لمی

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ آج میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کےمیچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، دلبر حسین، کرس لین، اور حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


پوائنٹس ٹیبل پرپشاور زلمی دوسرے نمبر کی ٹیم ہے جس نے اب تک آٹھ مقابلوں میں حصہ لیا اور اس کے نو پوائنٹس ہیں۔

لاہور قلندرز نے 7 میچز کھیل کر6 پوائنٹس حاصل کیے اور پی ایس ایل 2020 میں اب تک اس کی پانچویں پوزیشن ہے۔

 


متعلقہ خبریں