ہم ٹی وی کے ڈرامے ’’عہد وفا‘‘ کے ستاروں کے ساتھ ایک شام


اسلام آباد: ہم ٹی وی کے ڈرامے ’’عہد وفا‘‘ کے ستاروں کے ساتھ ایک شام سجائی گئی۔

وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان، ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط سے قبل ڈرامے کے ستارے ہم ٹی وی کے مہمان بنے۔ زارا نورعباس، عدنان سرمد، عثمان بٹ اور احد رضا میر نے ڈرامے کے آف دی اسکرین لمحوں پر دلچسپ گفتگو کی۔

عثمان خالد بٹ اور زارا عباس نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات اپنے ناظرین کو بتائے جبکہ ستاروں نے فوجی نظم و ضبط اور پاک فوج کے جوانوں کی زندگی کو جاننا خود کے لیے بہترین اور مثبت تجربہ قرار دیا۔

ڈرامے میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط 14 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ’عہد وفا‘ کے گرینڈ فنالے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

واضح رہے کہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا ہم ٹی وی کا ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ آئی ایس پی آر کے تعاون سے ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں