خیبرپختونخوا: حالیہ بارشوں سے 23 افراد جاں بحق اور 54 زخمی


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک 23 افراد جاں بحق اور 54 زخمی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا: بارشوں کے باعث حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

ہم نیوز نے پراونشیل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حوالے سے بتایا ہے کہ مختلف حادثات کے سبب 114 مکانات کو جزوی طور پرنقصان پہنچا ہے جب کہ 13 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے اس ضمن میں جو رپورٹ تیار کی ہے اس کے تحت وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی ہدایت پر بٹگرام، شانگلہ، چارسدہ، صوابی اور مردان میں ہونے والی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت، ہاتھی نے رات بارش میں گزاری

ہم نیوز نے پی ڈی ایم اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امدادی سامان میں ٹینٹس اور چٹائیوں سمیت دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسی طرح کی سرگرمیاں دیگر اظلاع کے متاثرین کے حوالے سے بھی جاری ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے تسلیم کیا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ اور دیر میں بھی ہوئے ہیں اور وہاں بھی متاثرین موجود ہیں۔

بارشوں کے پیش نظر سوات کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

صوبہ خیبرپختونخوا پی ڈی ایم اے کے مطابق قراقرم ہائے وے بشام سے داسو تک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں